ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں ماہی گیروں کے درمیان مختلف ماہی گیر اشیاء کی تقسیم کاری

رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں ماہی گیروں کے درمیان مختلف ماہی گیر اشیاء کی تقسیم کاری

Sat, 02 Jul 2016 21:00:52    S.O. News Service

بھٹکل:2/ جولائی(ایس او نیوز( پسماندہ ذات اور طبقہ کے ماہی گیروں کے لئے مختص خصوصی منصوبہ جات کے تحت رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ماہی گیروں کے درمیان ماہی گیری اشیاءکی تقسیم کی ۔

پسماندہ ذات کے لئے مختص 230.70لاکھ روپئے کی امداد سے 60افراد کو چھوٹی کشتیاں ، 45ماہی گیروں کو مشینی  کشتیاں اور تین لوگوں کو سواریاں دی گئیں۔ پسماندہ طبقہ کے لئے مختص 81.70لاکھ روپئے کی امداد سے 10عوام کو چھوٹی کشتیاں، 15ماہی گیروں کو مشینی  بوٹ ،3لوگوں کو سواریاں دی گئیں۔ ماہی گیروں میں مختلف اشیاء کی تقسیم کاری کے بعد بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے پوری ریاست میں سب سے زیادہ امداد یعنی پانچ کروڑ روپئے بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے ماہی گیروں کے لئے امداد دی گئی ہے۔ جس میں سے بھٹکل تعلقہ کے ماہی گیروں کو 3کروڑ 12لاکھ 40ہزار روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ اتنی بڑی رقم ماہی گیروں کے لئے منظور کرنا وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ضلعی نگراں کار وزیر دیش پانڈے کی ماہی گیروں کے متعلق متفکر ہونے  کی دلیل ہے۔ انہوں نے ماہی گیروں سے اپیل کی کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھا کر بااختیار بنیں۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع ماہی گیر محکمہ کے نائب ڈائرکٹر ایم ایل دوڈ منی ، وینکٹ رام ہیگڈے ، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، ماہی گیر محکمہ کے معاون ڈائرکٹر روی وغیرہ موجود تھے۔


Share: